مانچسٹر کے لارڈ میئر نعیم الحسن کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
لندن (بیورورپورٹ)اے پی ایل برطانیہ اور راچڈل لا سوسائٹی کے پہلے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک سے مانچسٹر کے پاکستانی نژاد برطانوی میئر نعیم الحسن نے راچڈل لا سوسائٹی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور سمندر پار پاکستانیوں کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا برطانیہ میں شریف برادران کے قانون مشیر بیرسٹر امجد ملک کو مانچسٹر کے میئر نعیم الحسن نے ایسوسی ایشن کی 107سالہ تاریخ میں پہلے ایشیائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ملک پر پوری قوم فخر کرتی ہے مانچسٹر کے لارڈ میئر نے دورہ پاکستان کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ‘ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ‘ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں زیر بحث لائی جانے والی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور باہمی دلچسپی کے مسائل کے حل کے لیے اسٹیک ہولڈروں کی کاوشوں کا زکر کیا دونوں رہنماﺅں نے مشترکہ طور پر عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے بارے میں ایک پلیٹ فارم پر جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کیے جا سکیں پاکستان میں سرمایہ کاری اور تارکین وطن کی املاک اور زندگیوں کو محفوظ بنانے کے بارے میں بھی ون پوائنٹ ایجنڈے پر اتفاق کیا گیا بیرسٹر امجد ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کے حل کے لیے رضا کارانہ طور پر کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ قائد اعظم کے افکار کے مطابق اپنی زندگی مال و دولت کو ملک وقوم کے لیے وقف کر چکے ہیں اور انکا مشن صرف اور صرف پاکستان کا استحکام اور پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہے بیرسٹر امجد ملک نے اپنی معروف زمانہ کتاب ‘ روڈ ٹو جسٹس ‘ لارڈ میئر کو پیش کی اور مستقبل میں مل جل کر کام کرنے کیلئے تجدید عہد کیا یہ امر قابل زکر ہے کہ بیرسٹر امجد ملک کا نام بطور ہائی کمیشن برطانیہ ان دنوں گردش کر رہا ہے۔ اور برطانیہ میں مقیم کیمونٹی کے سربراہان کے علاوہ سفارتی عملہ بھی ان سے ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کر رہا ہے