نیٹو کا روس کے ساتھ تعاون پر نظرثانی کا عندیہ
واشنگٹن (اے پی پی) معربی دفاعی اتحاد نیٹو نے یوکرائن کے بحران کے تناظر میں روس کے ساتھ اپنے تعلقات اور مختلف معاملات میں تعاون کے سلسلوں پر نظرثانی کا عندیہ دیا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ مغربی اتحاد اب روس کے ساتھ کم سطحی میٹنگوں کا سلسلہ جاری نہیں رکھے گا۔ راسموسن کے مطابق یوکرائن کی صورتحال سے یورپی اور بحر اوقیانوس کے ملکوں پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد مغربی دفاعی اتحاد اور روس کے درمیان باہمی تعلقات میں بتدریج بہتری نمودار ہو رہی تھی۔