ا مریکہ اور مغربی طاقتوں کو چین کے دفاعی اخراجات میں اضافہ سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں‘ چن ژو

ا مریکہ اور مغربی طاقتوں کو چین کے دفاعی اخراجات میں اضافہ سے پریشان ہونے کی ...



بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی طاقتوں کو چین کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافہ سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، 2013ءمیں امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ پیش کرنے والا ملک تھا، امریکہ نے 2013ءمیں 600.4ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ پیش کیا تھا اور یہ اعداد و شمار 2013ءمیں چین کے دفاعی بجٹ سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ چین کے رکن پارلینٹ اور اکیڈمی آف ملٹری سائنس کے ریسرچر چن ژو کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسفک ریجن اس وقت گلوبل جید پولیٹیکل اور اقتصادی مرکز بن چکا ہے۔ اس لئے چین پر سٹریٹجک دباﺅ بے تحاشا بڑھ گیا ہے۔ علاقائی تنازعات، دہشت گرد حملوں اور سیکیورٹی تناﺅ کے باعث چین کے دفاعی اخراجات میں اضافہ لازمی ہو گیا تھا اس لئے امریکہ یا کسی ملک کو اس سے پریشان یا خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

مزید : عالمی منظر