یوکرین میں عدم استحکام کی سازش سی آئی اے نے تیار کی تھی‘ گورڈن ڈف
واشنگٹن (اے پی پی) معروف امریکی کالم نگار و تجزیہ کار گورڈن ڈف نے کہا ہے کہ یوکرین میں عدم استحکام کی سازش امریکہ خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے تیار کی تھی، عدم استحکام سی آئی اے کی اولین ترجیح تھی اور اس مقصد کیلئے سی آئی اے نے امریکہ اور دنیا بھر میں یوکرین کے مختلف گروپوں کے ساتھ ملکر منصوبہ تیار کیا تھا۔ اپنے ایک کالم میں گورڈن ڈف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے اپنے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے خطے میں شدت پسندی اور الٹرا نیشنلسٹ موومنٹس کو فروغ دیا تاکہ مغربی مداخلت کیلئے جواز مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ کریمیا اہم سٹریٹجک علاقہ ہے جہاں روس کا بحری بیڑہ تعینات ہے۔ کریمیا روس کے جنوبی نہایت اہم سرحد کے قریب واقع ہے جبکی امریکہ کو وسطی ایشیاءاور قفقاز کی ریاستوں پر نظر رکھنے کیلئے بحیرہ اسود کی یہ اہم بندرگاہ چاہیے۔