ایشوریہ رائے بچن نے منی رتنم کی فلم کی پیشکش قبول کرلی
ممبئی (این این آئی)ایشوریہ رائے بچن کو منی رتنم کی فلم کی پیش کش ہوئی ہے اور انھوں نے اس میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے-بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے بچن ماں بننے کے بعد سے فلموں میں نظر نہیں آئی ہیں تاہم ان کے پاس فلموں کی کئی آفرز ہیں۔اشتہار کی دنیا کی معروف شخصیت پرہلاد ککّڑ جنھیں ایڈ گرو بھی کہا جاتا ہے، وہ ابھیشیک بچن ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ پہلے ایشوریہ اپنا وزن کم کریں۔فلم کی کہانی جنوبی افریقہ پر مبنی ہے اور اس میں ایشوریہ رائے کو ایک 21 سالہ لڑکی کا کردار ادا کرنا ہے۔پرہلاد کا کہنا ہے کہ انھیں فلم بنانے کی جلدی نہیں ہے اور وہ اسے تبھی بنانا شروع کریں گے جب ایشوریہ اپنا وزن کم کر لیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بہت سی اداکاراو¿ں کو وزن بڑھانے اور کم کرنے کی تجاویز دی جاتی رہی ہیں۔ادکارہ کرینہ کپور کے وزن کم کرنے کے بعد سے بالی وڈ میں سائز زیرو کا چلن عام ہوا تھا لیکن پھر سوناکشی سنہا جیسی اداکارہ کی آمد سے اس رجحان میں تبدیلی آئی۔اس سے قبل ایشوریہ رائے بچن کو منی رتنم کی فلم کی پیش کش ہوئی ہے اور انھوں نے اس میں کام کرنے کی ہامی بھر لی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ جنوبی بھارت کے اداکار ناگا ارجن اور مہیش بابو ہوں گے۔