پی ٹی وی نارووال میں"جشن بہاراں"کی تقاریب کی ریکارڈنگ

پی ٹی وی نارووال میں"جشن بہاراں"کی تقاریب کی ریکارڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)نارووال میں ہونے والے "جشن بہاراں"کی تقاریب کو پی ٹی وی ریکارڈ کرے گا۔یہ پروگرام پی ٹی وی سے آن ائیر جائے گا۔(آج) جمعہ سے شروع ہو نے والی تین روزہ جشن بہاراں کی تقریب میں دستکاری کے سٹالز ،میوزک شو اورمختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے۔میوزک پروگرام میں بھارت سے خصوصی طور پر گلوکار ہنس راج ،گلوکارہ صنم ماروی ،جواد احمد،انجم دارا،سائرہ نسیم اور مقامی فنکار شرکت کریں گے۔پروگرام کو پی ٹی وی لاہور سے پروڈیوسر صفدر سحر ،محمد نعیم خان اور زاہد اقبال ریکارڈ کریں گے جبکہ ایگزیکٹو پروگرام مینجر بشارت احمد خان ہوں گے۔

مزید :

کلچر -