مارچ میں ہم ٹی وی خصوصی پروگرام اور ٹیلی فلمیںرپیش کرےگا
لاہور(فلم رپورٹر) ”ہم“ نے اپنے ناظرین کے ہفتے اور اتوار کو مزید خوشگوار بنانے کے لئے ”سٹرڈے اینڈ سنڈے اسپیشل “ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ناظرین کو ٹیلی فلم اور معروف فلم دکھائی جائیں گی۔طے شدہ شیڈول کے مطابق نئے پروگرام کا آغاز 2مارچ 2014کو ٹیلی فلم ”مجھے چھو لو“ سے ہوگا‘جس میں نورحسن‘ عینی جعفری‘ منظور کیو اور اشیتا اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی ٹیلی فلم پیش کی جائے گی جس کے نمایاں ستاروں میں عائزہ خان‘ شمیم ہلالی اور عمران اشرف شامل ہیں۔9مارچ2014کو ٹیلی فلم” ایک معمولی سی لڑکی “نشر کی جائے گی جس میں جنید‘ مومل شیخ‘ انعم فیاض‘ جیا علی اور عدنان شاہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔15 مارچ2014کو ”ہم“ اپنے ناظرین کے لئے بولی وڈ کی معروف اور سپر ہٹ فلم ”کبھی خوشی کبھی غم“ نشر کرے گا۔
فلم میں امیتابھ بچن ‘ شاہ رخ خان‘ ہریتیک روشن‘ کاجول‘ کرینہ کپور اور جیا بچن جیسے بڑے نامور اداکار وں نے کام کیا ہے۔ اس ماہ کی 16تاریخ کو گزشتہ سال ہونے والا ”پہلا سروس ہم ایوارڈز 2013ئ“کو دوبارہ نشر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ان رنگا رنگ ایوارڈز کو پیش کرنے کا مقصدہم نیٹ ورک سے منسلک پاکستان کے معروف اور نمایاں اداکاروں کی پذیرائی اور ان کی کاوشوں کو سراہنا ہے۔ 22مارچ کی نشریات میںٹیلی فلم’ ’کیا نام دیں‘ ‘ نشر کی جائے گی جس میں جاوید شیخ‘ نور حسن اور اریج جیسے مقبول نام شامل ہیں۔ اس ماہ کے آخری ہفتے کے روز 29مارچ معمر رانا اور برکت علی کی مزاحیہ ٹیلی فلم ”جنگل میں منگل “پیش کی جائے گی۔