گلوکارہ کومل رضوی بھارتی ٹی وی شو میں جلو ہ گر

گلوکارہ کومل رضوی بھارتی ٹی وی شو میں جلو ہ گر
 گلوکارہ کومل رضوی بھارتی ٹی وی شو میں جلو ہ گر

  

دبئی (یو این پی ) معروف گلوکارہ کومل رضوی ایک بھارتی ٹی وی چینل کے شو”امید کی نئی دھن “میں جلوہ گر ہوں گی۔ جس کی ریکارڈنگ دبئی میں کی گئی ہے۔ اس شو میں انکے ہمراہ پاکستانی گلوکار علی ظفر ، بھارتی اداکارہ یامی گوتم، گلوکار جاوید علی، جسراج جوشی، عظمت حسین اور عرش پریت نے بھی پر فارم کیا ہے۔ مذکورہ شو میں میزبانی کے فرائض شائیلاش لودھا نے انجام دیئے ہیں۔ مذکورہ پروگرام کے ابتدائی طور پر پانچ سے سات شوز ریکارڈ کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ کومل رضوی کو پہلی پاکستانی وی جے ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ،جنہوں نے انڈین چینلز پر اوریجنل ساو¿نڈ ٹریک ٹی وی سوپ ”مدھو بالا “میں گایا تھا۔

مزید : کلچر