بجلی بنانے والی کمپنیوں کو 480 ارب روپے کی ادائیگی کر دی گئی
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت پانی وبجلی نے کہا ہے کہ بجلی بنانے والی کمپنیوں کو مجموعی طور پر 480 ارب روپے کی ادائیگی کر دی گئی۔ 31 مئی 2013ءکو بجلی بنانے والی کمپنیوں سے طے شدہ واجب الادا قابل ادائیگی رقوم کی مالیت 561 ارب روپے تھی جس میں سے 503 ارب روپے ادا کر دیئے گئے، کاروبار بند کرنے کے نقصانات کے23 ارب روپے کی کٹوتی کر کے مجموعی طور پر 480 ارب روپے کی ادائیگی کر دی گئی، اس وقت قابل ادائیگی واجبات کی مالیت 81 ارب روپے تھی تاہم 31 جنوری 2014ءکو قابل ادائیگی واجبات کی مالیت 246 ارب روپے پر پہنچی جو کہ 165 ارب روپے کا اضافہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لائن لاسز پیداوار کے 22 فیصد کے قریب ہیں جس میں سے 16 فیصد تک ریکور ہو جاتے ہیں، باقی سرکلر ڈیٹ کی مد میں چلے جاتے ہیں۔