بہاریہ سور ج مکھی کی کا شت رواں ماہ مکمل کرنیکی ہدایت

بہاریہ سور ج مکھی کی کا شت رواں ماہ مکمل کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا (اے پی پی) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ بہاریہ سور ج مکھی کی کا شت رواں ماہ میں مکمل کریں۔ دیر سے بوائی کی گئی فصل کی پیداوار کم ہو تی ہے۔ ایسی ز مین جس میں نمی برقراررکھنے کی صلاحیت ہو اور زیاد ہ ریتلی اورکلراٹھی نہ ہو ایسی زمین بھی سورج مکھی کی کا شت کیلئے موزوں ہے۔ سورج مکھی کی کا شت کیلئے ز مین کو اچھی طرح ہموار کر لینا چاہیے تا کہ آبپاشی میں آسانی ہو ہموار زمین کو بوائی سے پہلے گہرا ہل چلا کر تیارکریں۔
 فصل کی بوائی کیلئے بیج کی قسم کا انتخاب کر تے وقت ا س با ت کا خیال رکھیں کہ وہ قسم آ پ کے علاقہ میں اچھی پیداوار دے سکتی ہے یا نہیں۔ اس سلسلہ میں اپنے علاقہ کے محکمہ زراعت کے عملہ سے مشور ہ کریں اورا ن کی سفارشات کے مطا بق قسم کا چناﺅکریں ۔سور ج مکھی کے اچھے اگاﺅ کیلئے اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ کافی ہے۔ اگر اگاﺅ کی شرح کم ہو تو بیج کی مقدار اسی حساب سے بڑھادیں ۔سور ج مکھی کی کا شت قطاروں میں کریں ۔قطاروں کادر میانی فاصلہ سوا 2فٹ سے اڑھائی فٹ رکھیں اورپود ے سے پودے کا فاصلہ آبپاش علاقوں 9انچ اوربارانی علاقوں میں ایک فٹ رکھیں ۔(sg/mik/h

مزید :

کامرس -