کراچی فش ہاربر اتھارٹی ‘مچھلیوں کا شکار کرنے والی کشتیوں کے اندراج میں توسیع
کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی فش ہاربر اتھارٹی نے مچھلیوں کا شکار کرنے والی کشتیوں کے اندراج میں توسیع کردی، رجسٹریشن سے محروم ماہی گیر سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ کراچی فش ہاربر اتھارٹی نے99 فیصد کشتیوں کے سالانہ اندراج کا عمل دوبارہ شروع کررہی ہے،، پہلے مچھلیوں کا شکار کرنے والی کشتیوں کے اندراج کی مدت 31 دسمبر 2013 تک تھی، لیکن بعد میں 28 فروری2014 تک توسیع کردی گئی، تاکہ ماہی گیر اور کشتی مالکان فش ہاربر کے قواعد وضوابط کے مطابق کام کر سکیں۔ اس کے باوجود بہت سی کشتیاں رجسٹریشن سے محروم رہ گئیں، سندھ ٹرالرز آنرز ایسوسی ایشن اینڈ فشرمین ایسوسی ایشن اور دیگر ماہی گیروں کی ایسوسی ایشز کی درخواست پر ان کشتیوں کا اندراج دوبارہ کیا جارہا ہے، جس سے سمندر میں موجود کشتیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔