سام سنگ کنزیومر الیکٹرانکس نے سمارٹ زون کونیا باضابطہ ڈسٹریبیوٹرمقررکردیا
لاہور (پ ر)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان کے وسطی اورشمالی علاقوں میں کنزیومر الیکٹرانکس کےلئے سمارٹ زون پر ائیویٹ لمیٹڈ کو اپنا نیا باضابطہ ڈسٹریبیوٹرمقررکردیا ہے۔سمارٹ زون پاکستان کے چیئرمین لطیف حکیم کا کہنا تھا کہ سام سنگ نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی سروسزکی فراہمی کیلئے ہماری خدمات حاصل کی ہیںاورہم اپنے گاہکوں کو انقلابی مصنوعات اور بھرپور خدمات فراہم کرنے کی راہ پرگامزن ہیں تاکہ دنیا بھر میں صارفین موبائل تجربہ سے پوری طرح فائدہ اٹھا سکیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم ایک اعلی صلاحیت کی حامل مارکیٹ کے طور پر پاکستان کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سام سنگ نے پاکستانی صارفین کےلئے سمارٹ ٹی وی اورکنزیومرالیکٹرانکس کے ساتھ ساتھ اعلی معیارکے روایتی LED اور PDPکا وسیع ترین سلسلہ متعارف کرا یا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سام سنگ ڈسٹریبیوٹر کے طور پر سمارٹ زون کی تقرری پاکستان میں موجودہ ڈسٹریبیوٹرنیٹ ورک میں ایک اوراضافہ ہے اورہم پاکستان میں فروخت اور سروس کیلئے سوئفٹ نیٹ ورک میں مزید اضافہ کو یقینی بنائیں گے جس سے ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو زیادہ سے زیادہ مستعدی کے ساتھ پوری کرنے کے قابل ہوں گے۔سمارٹ زون کا شمار سب سے پرانے اور سب سے بڑے ڈسٹریبیوشن ہاﺅسزمیں ہوتا ہے ۔ یہ جدید گوداموں ، موثرآپریشنز ، مضبوط فنانشلز ، جدید آئی ٹی ، کثیر القومی کلائنٹس اور ایک پرجوش ٹیم کے ساتھ کام فیلڈمیں کررہی ہے ۔