مسابقتی کمیشن کا مقصد کاروباری برادری کو ہراساں کرنانہیں

مسابقتی کمیشن کا مقصد کاروباری برادری کو ہراساں کرنانہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راوالپنڈی ( کامرس ڈیسک) مسابقتی کمشن آف پاکستان کے چیئر پرسن جوزف ولسن نے کہا ہے کہ کمشن کا مقصد کاروباری برادری کو ہراساں کرنا یا پریشان کرنا ہرگز نہیں بلکہ تاجرو صنعت کار طبقہ کو سہولیات فراہم کرنا اصل مقصد ہے۔ کمشن مارکیٹ میں اجارہ داری کے نظام کو ختم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے اس کا مقصد کسی بھی کمپنی یا فرم کو مشکل میں ڈالنا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی چےمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران تاجروں وصنعت کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راولپنڈی چےمبر کے صدر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں ، سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم ، نائب صدر محمد عالم چغتائی،اراکین مجلسِ عاملہ کے علاوہ مسابقتی کمشن کے ممبر شہزاد انصر ، ڈائریکٹر زرانا مصطفی ،اسفند یار خٹک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمد اقبال بھی موجود تھے۔
چیئر مین مسابقتی کمشن نے کہاکہ مسابقتی کمشن صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشترممالک میںقائم ہیں جو کہ اپنے اپنے ملک کی مارکیٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔کمشن کا کام حکومت پاکستان کے بنے ہوئے مسابقت کے قوانین کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنا نا ہے تاکہ چھوٹے او ر درمیانے درجے کی کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اشیاءکی قیمتوں کو بھی کنٹرول میں رکھنا ہے ۔ انہوںنے زور دیتے ہوئے کہاکہ کمشن کے بارے میں ایک عام تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ بڑی کمپنیوںکو ہراساں کرنے کے لیے بنایا گیاہے جو کہ سراسر غلط ہے بلکہ کمشن ہر درجے کی کمپنی کو یکساں نظروں سے دیکھتاہے اور قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بناتا ہے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے راولپنڈی چےمبر کے صد ر ڈاکٹر شمائل داﺅد نے کہا کہ کمشن کے قیام کو 7سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر مناسب پبلسٹی نہ ہونے کے باعث کاروباری برادری اس ادارے کے وجود سے بھی بے خبر ہے۔کمشن کو چاہےے کہ وہ ادارے اور مسابقتی قوانین سے متعلق سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کروائے تاکہ کاروباری برادری کو آگاہی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ اپنے دائرہ کار کو مزید وسعت دے اور بڑی کمپنیوں میں اہم پوسٹوں پر تعینات افراد کے حوالے سے بھی اپنی پالیسی واضح کرے تا کہ کاروبار کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوںنے تجویز دیتے ہوئے کہاکہ قوانین سے لا علمی کے باعث کاروباری برادری نہ چاہتے ہوئے بھی قانون شکنی کی مرتکب ہوجاتی ہے لہذاکمشن کو چاہےے کہ وہ پہلے مرحلے میں آگاہی مہم شروع کرے پھر وارننگ کا سلسلہ شروع کرے اور ایک مخصوص ٹائم فریم کے بعد جرمانے لگانا شروع کرے تاکہ تاجرو صنعت کار برادری کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔صدر چیمبرنے کہاکہ تاجروصنعت کار برادری حکومتی قوانین کا احترام کرتی ہے مگر لاعلمی کے باعث ذرا سی غلطی پر بھاری جرمانے عائد کردئےے جاتے ہیںجو کہ سراسر زیادتی ہے ۔ صدر چیمبر نے چیئر مین کو آگاہی مہم کے لیے راولپنڈی چےمبر کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی بھی دعوت دی۔آخر مےں چےئرمین نے راولپنڈی چےمبر کی اپنے تاجر برادری کےلئے خدمات پر خراجِ تحسےن پےش کےا اور کہا کہ مستقبل مےں بھی روابط کو مزےد گہرا بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -