یورپین کنزیومر آرگنائزیشن نے ایل جی کی ہوم بوٹ سکوائر کو نمبر 1کا درجہ دے دیا

یورپین کنزیومر آرگنائزیشن نے ایل جی کی ہوم بوٹ سکوائر کو نمبر 1کا درجہ دے دیا
 یورپین کنزیومر آرگنائزیشن نے ایل جی کی ہوم بوٹ سکوائر کو نمبر 1کا درجہ دے دیا
کیپشن: pic 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ایل جی الیکٹرونکس نے اعلان کیا ہے کہ اس کی اسکوائر شکل کی روبوٹک ویکیوم کلینر HOM-BOT SQUARE کو نیڈر لینڈ کی کنزیومر ایسوسی ایشن نے اپنی ماہانہ خریداری گائیڈConsumentengids میں نمبر1کا درجہ دے دیا ہے۔باثر کنزیومر فوکسڈ میگیزینز بشمول، سویڈن کے Råd & Rön اورفرانس کے Que Choisirنے بھی ایل جی کی اس جدید پروڈکٹ کو اپنے زمرے کی بہترین پروڈکٹ قرار دیا ہے۔ یورپ بھر کے صارفین میں انتہائی مقبول اس پروڈکٹ کو ایل جی مشرق وسطیٰ کے اپنے صارفین کے لئے بھی پیش کرے گا۔ یہ کمپیکٹ ڈیوائس اپنی دھول مٹی اٹھانے کی طاقت ور کارکردگی، کونے کونے میں پہنچنے کی صلاحیت اور کم آواز کی وجہ سے بہت مقبول ہورہی ہے۔ایل جی ای گلف ایف زیڈ ای کے صدر ڈی وائی کم نے کہا "ایل جی کی ہوم بوٹ سکوائر کے لئے یورپ میں بہترین شناخت پانا، کہ جہاں صارفین سب سے بہترین پروڈکٹ کا تقاضا کرتے ہیں، ایل جی کے لئے بے حد معنی رکھتا ہے اور ہم جی سی سی خطے میں ان جدید مصنوعات کو پیش کرنے کے لئے بے حد متحرک ہیں۔


ہم نے اپنی ہوم اپلائنسز کی ٹیکنالوجیز، خصوصیات اور ڈیزائن پر خاص توجہ دی ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا سکیں۔ ہم مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں اپنی کامیاب ترقی کو جاری رکھیں گے۔ "Consumentengidsکے جنوری کی اشاعت میں ، نیدر لینڈ کی کنزیومر ایسوسی ایشن پروڈکٹ گائیڈنے، ایل جی کے VHOMBOT 3 CORNER MASTER کو سب سے بہترین دستیاب روبوٹک ویکیوم قرار دے دےا ہے۔ پبلی کیشن نے ہوم بوٹ کی منفرد سکوائر شکل ڈیزائن کی تعریف کی اور ساتھ ساتھ اس کی کونوں اور دیواروں کی صفائی کی صلاحیتوں کو بھی سراہا ہے۔ سویڈن کی انتہائی موقر کنزیومر میگزین Råd & Rön میں ایل جی کے VR6270LVMB HOM-BOT SQUARE کو 15روبوٹک ویکیوم کلینرز میں سے نمبر 1قرار دیا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں فرانس کی کنزیومر فیڈریشن کی پبلی کیشن Que Choisir نے VR6270LVMB HOM-BOT SQUAREسکوائر کورنر ماسٹر کو اس کی کارکردگی اور خصوصیات کی وجہ سے 'ٹاپ آف دی رینج' کا نام دے دیا۔

مزید :

کامرس -