ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نئی کٹ استعمال کرے گی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نئی کٹ استعمال کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نئی کٹ استعمال کرے گی نئی کٹ انڈین پر یمیئر لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کول کتہ نائٹ رائیڈرز کی کٹ سے ملتی جلتی ہے اور اسے بڑی مہارت سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے حکام کہتے ہیں کہ نئی کٹ پہلے سے زیادہ پر کشش اور کوالٹی کے اعتبار سے بہتر ہوگی۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کٹ کی تیاری اور فراہمی کےلئے ایک اور پاکستانی کمپنی سے دو ماہ کا معاہدہ کیا ہے۔ پرانی کمپنی سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد یہ کمپنی ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے پی سی بی کو کٹ فراہم کرے گی اب دیکھنا یہ ہے کہ اس میگاایونٹ میں پاکستانی ٹیم نئی کٹ پہن کر تو میدان میں اترے گی لیکن یہ کٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے کیسی ثابت ہوتی ہے یہ آنے والا وقت ہی ثابت کرے گا۔