دوسرا ون ڈے ،بنگلہ دیش ویمنز نے پاکستان کو شکست دےکر سیریز جیت لی

دوسرا ون ڈے ،بنگلہ دیش ویمنز نے پاکستان کو شکست دےکر سیریز جیت لی

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن کو دوسرے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریزمےں کلین سویپ کر لےا۔ فاتح ٹیم نے 88 رنز کا ہدف 34.5 اوورز میں 7 وکٹ پر پورا کیا۔ پاکستانی ٹیم کی قائد ثناءمیر کو عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ جمعرات کو شیخ کمال انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 46.1 اوورز میں صرف 87 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نو کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ نین عابدی 28 اور کپتان ثناءمیر 18 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ جویریہ خان 5، سدرا امین 8، بسمعہ معروف 1، ندا ڈار، قنیتہ جلیل اور اسماویہ اقبال صفر، سمیعہ صدیقی 7 اور انعم امین 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں۔ شوہالے اختر نے 3 جبکہ لتا مونڈل، پانا گوش اور رومنہ احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 34.5 اوورز میں 7 وکٹوں پر پورا کیا۔ عائشہ رحمان 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ ثناءمیر نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی