مائیکل کلارک نے غصہ کرنے پر ڈیل سٹین سے معذرت کر لی
کیپ ٹاﺅن(سپورٹس ڈےسک ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے جنوبی افریقن فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین پر غصہ کرنے پر معذرت کر لی۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کھیل ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل جنوبی افریقن باﺅلر ڈیل سٹین اور آسٹریلیا کے جیمز پیٹنسن کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تو مائیکل کلارک نے بھی سٹین کی طرف غصے کا اظہار کیا، ایمپائر علیم ڈار نے مداخلت کر کے معاملے کا رفع دفع کیا۔ ٹیسٹ میں فتح کے بعد آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک نے غصے پر سٹین سے معذرت کر لی۔واضح رہے کہ اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے 245 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کر کے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔