ایشیاءکپ میں کامیابی کا تناسب ، سری لنکا کا پاکستان سے پلڑا بھاری
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا ءکپ کا فیصلہ کن معرکہ کل ہوگا اس حوالے سے اگر دونوں ٹیموں کی اس ایونٹ کو جیتنے کی کامیابی کا تناسب کیا جائے تو سری لنکا کی ٹیم کا مجموعی طور پر پاکستان کےخلاف پلڑا بھاری ہے سری لنکا کی ٹیم نے اب تک چار مرتبہ فائنل جیتنے کا اعزاز کررکھا ہے جبکہ اگر اس کے مقابلے میں پاکستان کی بات کی جائے تو اس نے اب تک دو مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے اس مرتبہ اگر پاکستانی ٹیم فائنل جیت جاتی ہے تو یہ معرکہ وہ تیسری مرتبہ سر انجام دے گا سری لنکا پاکستان کے لئے آسان حریف نہیں ہے اس نے اس ایونٹ میں پاکستان کو ہمیشہ بہت ٹف ٹائم دیا ہے اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا اس لئے اس کو یقینی طور پر پاکستان پر برتری حاصل ہوگی لیکن پاکستان کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ اس نے سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کے باوجود اس کے بعد اپنے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کی اور اس طرح اس کا مورال بھی بلند ہے اور اگر ٹیم نے اپنی وہی کارکردگی دہرائی تو جیت پاکستان کا مقدر بنے گی۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے اب تک ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 13میچز کھیلے جس میں سری لنکا نے 9میں اور پاکستان نے 4میچز میں کامیابی حاصل کی تاہم دونوں ٹیموں کے مابین دنیا کی مختلف گراﺅنڈز میں ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے تناسب سے پاکستا ن کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ۔سری لنکا اور پاکستان کے مابین 1975سے 2014تک 138میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 80اور سری لنکا نے 53میچوں میں کامیابی حاصل کی ۔ایک میچ ٹائی ہوا اور چار میچوں کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔