فیفا کا ورلڈکپ کے دوران میچ فکسرز سے بچاﺅ کیلئے خصوصی منصوبہ

فیفا کا ورلڈکپ کے دوران میچ فکسرز سے بچاﺅ کیلئے خصوصی منصوبہ

زیورخ(آئی اےن پی) فیفا نے فٹبال ورلڈکپ کے دوران میچ فکسرز کا ہدف بننے سے بچنے کیلئے انگلش فٹبالرز کو خصوصی ہدایات دینے کا منصوبہ بنالیا، فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ تمام کھلاڑیوں کیلیے دیانت داری اجلاس منعقد ہوں گے، تمام 64 گیمز مانیٹر کیے جائیں گے، 12 وینیوز پر سیکیورٹی ایجنٹس تعینات اور شرطوں کے مشتبہ طریقوں و سماجی میڈیا کی فورینسک اسکروٹنی کی جائے گی۔ ایونٹ کے دوران میچ فکسرز کا ہدف بننے سے بچنے کیلیے فیفا انگلینڈ کے پلیئرز کو خصوصی ہدایات دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے، فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والے 32 ممالک کے تمام کھلاڑیوں کیلیے فیفا آفیشلز دیانت داری اجلاس منعقد کریں گے۔

، اس میں انھیں کسی بھی مشتبہ بات کی پلیئرز اور ریفریز کیلیے کرپشن کیخلاف مخصوص ہاٹ لائن پر اطلاع دینے کو کہا جائیگا۔ فیفا کے سیکیورٹی سربراہ رالف مشکے نے بھی انگلش فٹبال کو میچ فکسنگ پر ایک سخت تنبیہ کے ساتھ کہاکہ گذشتہ برس نیشنل کرائم ایجنسی کی گرفتاریوں کو اس مسئلے کی سنجیدگی سے متعلق ابتدائی اپیل سمجھنا چاہیے۔ عالمی گیم میں انتہائی سینئر اینٹی کرپشن آفیشل مشکے نے برطانوی حکومت کو بھی میچ فکسنگ کیخلاف ایک قانون منظور کرنے کیلیے کہا تاکہ کھیلوں کی سلامتی کیخلاف دھمکی پر قابو پایا جاسکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی