کنوارہ بھی ہوں، کسی سے عشق بھی نہیں، شین وارن کا دعویٰ
سڈنی (اے این این )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر شین وارن نے کہا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ بھی پیار میں مبتلا نہیں اور ابھی سنگل ہیں ۔ ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے ان خبروں کی ترید کی ہے کہ وہ کسی لڑکی کے ساتھ پیار میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چناچہ وہ اپنے منگیتر الزبتھ سے الگ ہوچکے ہیں تاہم ابھی بھی ان کے درمیان دوستی کا رشتہ برقرار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی نظر میں اس علیحدگی کے بعد ابھی وہ سنگل ہیں اور کسی کے ساتھ بھی ڈیٹ پر نہیں جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ کسی نئی لڑکی سے دوستی کریں گے تو سب کو پتہ چلے گا لیکن ابھی کا کسی کے ساتھ بھی ایسا کوئی چکر نہیں ہے ۔