حکومت قوم کو ہشتگردی کی دلدل سے باہر نکالے،فرخ جاوید مون
لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کاش حکمرانوں نے ڈالروں سے محبت کرنے کی بجائے اپنے ملک اورعوام کا سوچا ہوتا تو آج ملک میں یہ خون اورآگ کی ہولی نہ ہوتی اورہرطرف امن وامان ،خوشحالی،سرمایہ کاری اورانڈسٹری کا پہیہ چل رہا ہوتا اورآج دنیا میں پاکستان کا ایک اپنا مقام ہوتا۔
۔
۔
۔
۔
۔
جس کا قائداعظم نے خواب دیکھا تھا ،لیکن افسوس تمام لیڈروں نے ہمیشہ امریکا کو یس سرکہا اور صرف عمران خان نے نوسرکہا اوراپنے ملک اورعوام کی خاطردنیا کوپرامن احتجاج کے زریعے نیٹوسپلائی روک کردکھائی ،فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ ڈالروں کی گنتی کرنے والوںکی پالیسیوں نے پوری قوم کو خون کے آنسو رلا دیاہے ،آج کوئی شہر،گلی ،عدالتیں بھی محفوظ نہیں ہیں ،ہمیں اب اس آگ سے نکلنے کیلئے ڈالردینے والوں کو نوسراورصرف اپنے پیارے پاکستان کا سوچنا ہوگا اورقوم کودہشت گردی کی دلدل سے نکال کرانہیں خوشیاں دینی ہوگی کیونکہ اب پاکستان کو صرف اورصرف امن ،ترقی ،خوشحالی اورسرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔