فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر ینگے، چندی مل

فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر ینگے، چندی مل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 


ڈھاکہ (اے این این ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان دنیش چندی مل نے کہاہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، پاکستان آسان حریف نہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے فائنل کے حوالے سے کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے اور وہ جیت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ ہم فائنل میں پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے اور ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان ایک آسان حریف نہیں اور ایشیا کپ کے آخری میچز میں پاکستان نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس سے نمٹنے کے لئے ہمیں بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کھلاڑیوں نے ایک جان ہو کر کھیلا تو ہمیں کا میابی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔
یک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس میچ میں دونوں ٹیموں پر کافی دباؤ ہوگا جیتے گی وہی ٹیم جو دباؤ برداشت کرے گی ۔