سنی تحریک آج دہشتگردی کے خلاف یوم امن منائے گی

سنی تحریک آج دہشتگردی کے خلاف یوم امن منائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) سنی تحریک کے ترجمان شیخ محمد نواز قادری کے مطابق سنی تحر یک آج7مارچ جمعة البارک کودہشتگردکےخلافملک گیر'' یوم امن ''کے طورپرمنائے گی یوم امن کے موقع پر دہشتگردی کانشانہ بننے والے ججزاور وکلاءسمیت پاک فوج اورسکیورٹی اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے محافل حمدونعت ¾ قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کاانعقادکیاجائے گا جبکہ سُنی تحریک علماءبورڈکے تحت جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں دہشتگردوں کے خلاففوجی آپریشن کے حق میں قراردادیں منظورکی جائیں گی۔
۔

۔
۔
۔
 اس سلسلے میں سربراہ سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی طرفسے تمام عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں دہشتگردوں کےخلافحکومت کی نرم پالیسی پرقوم کو شدید تشویش ہے پوری قوم دہشت گردی کے خلافمتحد جبکہ حکمران مصلحت پسند ی کا شکار ہیں۔ مذاکرات کی حامی صرفوہی قوتیں ہیں جن کے دہشت گردوں سے ذاتی مفاد وابستہ ہیں۔