پاکستان سائیکالوجیکل ایسو سی ایشن کے تحت فاﺅنٹین ہاﺅس میں لیکچر
یشن پی پی اے کے تحت لاہور چیپٹر کے تحت فاﺅنٹین ہاﺅس لاہور میں گزشتہ روز لیکچر منعقد کیا گیا جس کا عنوانSpeach Therapy تھا،حلیمہ سعدیہ کلینیکل سائیکالوجسٹ فاﺅنٹین ہاﺅس اس کی مقرر تھیں اس تھراپی کا مقصد بول چال سے متعلق مسائل مثلاََ ہکلاہٹ اور تھر تھر اپن وغیرہ کا علاج کرنا ہے تفصیلات کے مطابق یہ ادارہ 1968ءمیں ڈھاکہ میں قائم ہوا اور پروفیسر محمد اجمل اور پروفیسر اظہر علی رضوی صا حب جیسی قد آور شخصیات نے اس میں اپنی خدمات سرانجام دیں پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شہریار بھٹی ایگزیکٹو ممبر فاﺅنٹین ہاﺅس تھے۔
۔
۔
۔
۔
۔
اس کے علاوہ ندیم احمد پیر زادہ ایسوسی ایٹ پروفیسر نفسیات ایم اے او کالج نے بھی موضوع پر اظہارِ خیال کیا اہم شخصیات میں ڈاکٹر نومیس نوید ملک ، ڈاکٹر سیمون آفتاب ، عاصم امجد ، خواجہ جمرود، شوکت محمود ، محترمہ غزالہ کلیم کے علاوہ فاﺅنٹین ہاﺅس کی سائیکالوجسٹ مس رابعہ سلیم ، ثمینہ ناز ، زریں ، صائمہ ، مدثر اور اسلم وغیرہ نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ ۔