ریکارڈ بنانے کے شوق میں بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالی جائیں،عابد صدیقی

ریکارڈ بنانے کے شوق میں بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالی جائیں،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران ریکارڈ بنانے کے شوق میں قوم کے بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں، ملک میں دہشت گردی کی لہر جاری ہے اور حکمران کا بچوں کو بے یارو مدد گار سیکورٹی دیئے بغیراتنی بڑی تعداد میں اکٹھا کرنا حماقت سے کم نہیں ۔



۔
بیان میں انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب سے بچوں کو ہائی جیک کر کے آندھی اور طوفان میں ریکارڈ بنانے کے لئے لانے والوں کو کون سمجھائے ہندوستان کی تقلید کرتے ہوئے حکمرانوں کو ایسے ریکارڈ زیب نہیں دیتے، ہندوستان آبادی کے لحاظ سے بڑا ملک ہے اسے ریکارڈ بنانے کے لئے ایک شہر ہی سے اتنے لوگ مل جاتے ہیںجتنے ہمارے حکمران پورے پنجاب سے اکٹھے کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر ہندوستان کا مقابلہ کرنا ہی ہے تو مہنگائی، بھوک اورافلاس میں کمی کر کے ریکارڈبنائیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکمرانوں کے پاس کوئی ویژن نہیں وہ ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔