سستی بجلی کے لئے کالا باغ ڈیم فوری طور پر بنایا جائے،ناصر حمید خان

سستی بجلی کے لئے کالا باغ ڈیم فوری طور پر بنایا جائے،ناصر حمید خان

لاہور(جنرل رپورٹر)ممبر لاہور چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں چیئرمین اینٹی سمگلنگ کمیٹی لاہور چیمبر نے پاکستان اور دبئی کی کمپنی کے درمیان گڈانی میں 660میگا واٹ کے 2کول پاور پلانٹس جن سے 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی کی تعمیر کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت کے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرتی ہےناصر حمیدخاں نے کہا کہ بجلی بحران کے خاتمے اور سستی بجلی کے حصول کیلئے پن بجلی منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کی جائے۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

 سستی بجلی کے حصول کیلئے قابل عمل کالا باغ ڈیم منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر شروع کیاجائے کیونکہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا بلکہ سارا سال کاشتکار ی کیلئے پانی دستیاب رہے گا ملک زرعی طور پر خوشحال ہوگا تو صنعت کیلئے خام مال وافر مقدار میں دستیا ب ہوگا جس سے حکومت کا صنعتی ترقی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہونا ممکن ہوگا اس لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور جلد از جلد اس کی تعمیر کا آغا ز کیا جائے کیونکہ یہ واپڈا کے قابل عمل منصوبوں میں شامل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1