دو ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 8فیصدسے زائد اضافہ لمحہ فکریہ ہے،کامران سیف

دو ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 8فیصدسے زائد اضافہ لمحہ فکریہ ہے،کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے لاہور میں غربت کی بناء پر ماں کے ہاتھوں دو بچوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں دو ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 8فیصدسے زائد اضافہ لمحہ فکریہ ہے حکومت ریونیو کے حصول کے لیے بجلی،گیس،پانی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز سمیت نت نئے ٹیکسوں کو بلوں میں شامل کیا جارہا ہے جس کی بناء پر غریب اور سفید پوش طبقہ کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے میاں کامران سیف نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب اربوں کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی بجائے اور ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں کاروباری دوکانیں اور گھروں کو مسمار کرنے کی بجائے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں کیونکہ آٹا ،چینی اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔

۔

۔

انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی نے اپنے دورحکومت میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدمات کیے تھے جس کی بناء پر ان کے پورے دور حکومت میں مہنگائی کنٹرول میں تھی اور عوام مطمئین زندگی گذار رہے ہیں آج عوام غربت کے ہاتھوں اپنے بچے قتل کرنے اور خودکشیاں کرکے اپنی زندگیاں ختم کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1