قائد ا عظم سولر پارک منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،رانا بابر

قائد ا عظم سولر پارک منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،رانا بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلےمانی سےکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسےن نے کہا ہے کہ بہاولپور میں قائد ا عظم سولر پارک کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور پارک میں ضروری انفراسٹرکچر فراہم کر دیا گیاہے انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کوئلے ،ہائیڈل ، سولر اور دیگرذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کررہی ہے قائد ا عظم سولر پارک میں پنجاب حکومت 100میگا واٹ کا پاور پلانٹ خود لگا رہی ہے انہوںنے کہاکہ ملک کی تاریخ کا پہلا سولر پاور پلانٹ اسی سال بجلی کی فراہمی شروع کر دے گاپنجاب حکومت سورج سے بجلی کے حصول کے منصوبوں میں سبقت لے گی- سولرپاورکے منصوبے کو قومی جذبے کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔حکومت توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے دن رات کوشا ں ہے