سٹی ڈسٹرکٹ سکول پیسہ اخبار کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

سٹی ڈسٹرکٹ سکول پیسہ اخبار کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

لاہور(لیڈی رپورٹر ) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ پیسہ اخبار‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ ٹاﺅن شپ‘ لاہور‘ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ ٹاﺅن شپ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول‘ سلطان احمد روڈ‘ اچھرہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ سلیمانیہ جونیئر ماڈل سکول‘ سمن آباد‘ لاہور‘ گورنمنٹ عوامی ماڈل سکول‘ سنت نگر‘ لاہور اور گورنمنٹ بوائز ماڈل مڈل سکول‘ سمن آباد‘ لاہورکا وزٹ کیا۔

 ایوانِ کارکنانِ تحریکِ اکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد987تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4