ایگزامینرز کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر، پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی بورڈ کو مات دیدی
لاہور(ادبی رپورٹر) ممتحینوںکے معاوضوں کی ادائیگی کے معاملے میں پنجاب یونیورسٹی لاہور تعلیمی بورڈ پر بازی لے گئی جولائی میں ہونے والی ایم اے /ایم ایس سی کی مارکنگ کے معاوضوں کے چیک آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود ممتحینوںکو جاری نہیں کئے گئے ایم اے / ایم ایس سی کے وہ پرچے جو ممتحنین کو مارکنگ کے لئے گھر بھجوائے جاتے ہیں چیک ہونے کے بعد یونیورسٹی میں جمع بھی ہوچکے حتیٰ کہ یونیورسٹی کے سپلیمنٹری امتحانات بھی ہوچکے لیکن سالانہ امتحانات کی مارکنگ کرنے والے ہیڈ ایگزامینرز اور سب ایگزامینرز ابھی تک معاوضوں سے محروم ہیں، یاد رہے کہ تعلیمی بورڈ لاہور بھی جون جولائی میں پرچے مارک کرنے والے اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی میں اس قسم کی تاخیر کا مظاہرہ کرتا ہے لیکن اس سال نومبر2013ءمیں لاہور بورڈ نے ادائیگی کرکے پنجاب یونیورسٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ۔