میٹرک سالانہ امتحانات،793امتحانی مراکز پر کیمسٹر ی اور جنرل سائنس کا پرچہ

میٹرک سالانہ امتحانات،793امتحانی مراکز پر کیمسٹر ی اور جنرل سائنس کا پرچہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)میٹرک سالانہ امتحان 2014 ءکے سلسلہ میں پرچہ کیمسٹری اور جنرل سائنس پارٹII- بورڈ کی حدود میں قائم 793 امتحانی مراکز پر کڑی نگرانی میں ہواتمام امتحانی مراکز کی موبائل انسپکٹرز، ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز، اقامتی انسپکٹرز اور چیئرمین سکواڈ نے بھر پور انسپکشن کی جس کے نتیجے میں اب تک لاہور بورڈ میں 10 امیدواران پر ناجائز ذرائع استعمال کرنے کا کیس بنایا گیا ہے چیئرمین لاہور بورڈ محمد نصراللہ ورک نے وحدت روڈ پر قائم امتحانی مراکز اور 49-A لارنس روڈ کے امتحانی مراکز کی صبح اور شام کے سیشن میں انسپکشن کی پرچہ کیمسٹری اور جنرل سائنس پارٹII- صوبہ بھر کے تمام بورڈز کی حدود میںقائم تمام امتحانی مراکز پر بھی منعقد ہوا تمام بورڈز میں اب تک 41 ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسز بنائے گئے ہیں جن میں سے بہاولپور 02 گوجرانوالہ 01 لاہور 10 ملتان 06 روالپنڈی 04 سرگودھا 03 اور ساہیوال بورڈ 05 ڈیرہ غازی خان02 اور فیصل آباد بورڈ میں 08 اس طرح سرگودھا ،ساہیوال، ملتان اور لاہور بورڈز میں ایک ایک کیس بھی بنایا گیاہے۔سیکرٹری اور کنٹرولر لاہور بورڈ نے بھی لوکل لاہور کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔