حکومت دہشگردی کے معاملے پر دوسرے صوبوں کو بھی اعتماد میں لے،سرفراز نیازی
لاہور(پ ر)تحریک انصاف مدینہ منورہ کے ممتازرہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے سدباب کیلئے داخلی سکیورٹی پالیسی پر خیبرپختونخواہ سمیت صوبائی حکومتوں کو بھی اعتماد میں لے اسلام آبادکچہری میں ہونیوالی حالیہ دہشت گردی کا ہرپہلوغورطلب ہے،بیرونی قوت کا ملوث ہوناخارج ازامکان نہیںوزیراعظم میاںنوازشریف جس طرح ہر معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مشاورت کرتے ہیں اس طرح پرویزخٹک سمیت تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بھی مفیدمشورہ لیا کریںاس سے قومی یکجہتی کوفروغ ملے گاآئین کی روسے وزیراعظم میاں نوازشریف کوصوبوں کے درمیان امتیازکرنے کااختیار نہیں ہے۔ وفاقی حکومت ایساکوئی اقدام نہ کرے جس سے فیڈریشن کمزورہواورچھوٹے صوبوں کااحساس محرومی بڑھ جائے اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیاں ''آدھاتیتر آدھابٹیر''کے مصداق ہیں حکمران اوپراوپر سے عوام جبکہ اندرسے طالبان کے ساتھ ہیں اب تک حکومت کی طرف سے قیام امن کیلئے کوئی ٹھوس پالیسیاں یا تجاویزمنظرعام پرنہیں آئیںحکمران کانوں کے کچے اوردوسروں کے بارے میں بہت جلدبدگمان ہوجاتے ہیں اچانک جنگ بندی کے اعلان سے حکومت کی پوزیشن مزید کمزورہوگئی جبکہ دہشت گردوں کاپلڑابھاری ہوگیا ۔