قومی یکجہتی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے،علامہ زبیر ظہیر
لاہور (پر)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر و رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ قر آن اور اسوہ رسو ل ﷺتحاد امت کی بنےاد ہے ‘ ملک سے فر قہ وارےت کے خاتمے کےلئے ہمےں قر آن اور رسول کے نقش قدم پر چلنا ہو گا ‘ملک مےں قومی ےکجہتی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے جس کےلئے قائد اور اقبال کے افکار پر عمل کر نا ہو گا وہ جمعرات کے روز جامع مسجد فاروق اعظم مےں ”سےرت کا نفر نس “سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر مولانا محمد حسےن مدنی ‘قاری مولانا اعبد الحفےظ فےصل آبادی ‘مولانا محمد ےوسف پسروری اور مولانا عبدالر شےد قمر سمےت دےگر نے بھی شر کت کی علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہاکہ ہمےں اپنی بقا کےلئے قر آن اور اسوہ رسول کی طرف لوٹنا پڑ ےگا کےونکہ اس کے علاوہ کوئی دوسری چےز پر کبھی امت کا اتحاد ہوا ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے بھی ہمےشہ ملک مےں اتحاد اور یکجہتی کی بات کی اور اگر ہم ان کے افکار پر عمل کر ےں تو اس مےں کوئی شک نہےں کہ ہم پاکستان کو نہ صرف مستحکم کر سکتے ہےں بلکہ اس کے ذرےعے ملک کے خلاف ہونےوالی سازشوں کو بھی ناکام بنا ےا جا سکتا ہے مولانا محمد حسےن مدنی اور قاری مولانا اعبد الحفےظ فےصل آبادی نے کہا کہ پاکستان سمےت دنےا مےں امت مسلمہ کو دہشت گردی ‘ اسلام دشمنوں کی سازشوں سمےت جو بھی مسائل در پےش ہیں انکا حل صرف اور صرف رسول کی سےر ت پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہےں مگر کچھ اسلام دشمن لوگ اپنے ناپاک عزائم کےلئے اسلام کا نام استعمال کرتے ہےں مگر اےسے لوگ اپنے مقاصد مےں کا مےاب نہےں ہونگے ۔