ورلڈ ٹی بی ڈے کے موقع پر تقریب

ورلڈ ٹی بی ڈے کے موقع پر تقریب

لاہور(پ ر) شاہین ٹی بی فاﺅنڈیشن پاکستان اور گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ ٹی بی کے باہم اشتراک سے ورلڈ ٹی بی ڈے کے موقع پر پروگرام 24مارچ 1.30بجے دن الحمرا ہال دی مال لاہور زیر صدارت ڈاکٹر ساجد قیوم ہو گا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف مہمان خصوصی ہونگے مہمانان اعزاز میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید اور سینٹر اعتزاز احسن شامل ہیں۔ تقریب میں ٹی بی کے موضوع پر خصوصی و تحقیقی مکالہ جات پیش کئے جائیں گے تقریب کے آگنائزرمیں ڈاکٹر مقبول احمد ، ڈاکٹر عامر شہزاد، ڈاکٹر شہزاد انور، ڈاکٹر ایم ایس بابر، ڈاکٹر محمد افضل میو جبکہ میڈیا کوآرڈنیٹر احسان الہی صدیقی شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4