محکمہ خواندگی کی نئی و پرانی سکیموں کےلئے ایک ارب سے زائد کے فنڈ جاری

محکمہ خواندگی کی نئی و پرانی سکیموں کےلئے ایک ارب سے زائد کے فنڈ جاری

لاہور(پ ر)محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیاد ی تعلیم پنجاب کی صوبہ میں جاری فروغِ خواندگی کی نئی وپرانی سکیموں کیلئے رواں مالی سال کے دوران 1ارب 10کروڑ50لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے محکمہ کی مختلف سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ماہانہ پراگریس اجلاس سیکرٹری محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم ڈاکٹر پرویز احمد خان کی صدارت میں ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ندیم عالم بٹ اور متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر وں اور افسران نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے محنت کشوں کے بچوں اور بالغوں کو تعلیم دینے کیلئے سکیم میں موجودہ مالی سال کیلئے 3کروڑروپے سے زائد فنڈ رکھے گئے اسی طرح کمیونٹی لرننگ سنٹر فیزIIکیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے جاری کئے گئے خواندگی کو فروغ دینے کیلئے بنائے گئے پراجیکٹ کیلئے گیارہ کروڑ روپے سے زائد جاری کئے گئے اور ورک پلیس لٹریسی پراجیکٹ کو تین کروڑ دیئے گئے جبکہ پنجاب لٹریسی موومنٹ پراجیکٹ کیلئے پانچ کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں اس کے علاوہ اجلاس میں محکمہ کی دیگر سکیموں میں فنڈز کے اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور صد ر اجلاس نے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ 30جون 2014ءتک موجودہ سال کیلئے جاری فنڈز کے سو فیصد استعمال کو یقینی بنا کر مقررہ اہداف حاصل کئے جائیں۔                   

مزید : میٹروپولیٹن 4