فیصل عدنان پی پی 146 کے صدر مقرر
لاہور ( پ ر) مسلم لےگی رہنما و مرکزی چیئرمین پیپلز ویلفیئر ایسو سی ایشن خرم روحیل اصغر نےPP-146کے صدر فیصل عدنان کو ان کی بہتر کار کردگی پر ضلع لاہور کا صدر مقرر کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ فرزانہ کاظم کو صدر خواتین ونگ لاہور ، منصور حسین جنرل سیکرٹری لاہور، ملک سلیم کو سینئر ناےب صدر PP-145، محمد فیضان کو صدر PP-142اور رانا بلال کو PP-140کا صدر مقرر کیا ہے ۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دئےے گئے ہیں ۔
مرکزی چیئرمین خرم روحیل اصغر ، صدر محمد ےونس بٹ ( اےڈووکیٹ ) ،اور جنرل سیکرٹری محمد مشتاق نے یہ اُمید ظاہر کی ہے کہ تمام عہدیداران اپنے فرائض تندہی اور خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں گے ۔