اسلام آباد دھماکے کے بعد پرویزمشرف کو عدالت پیش نہیں ہونے دیں گے،الطاف شاہد
لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ سانحہ اسلام آباد کے بعد ہم اپنے محبوب قائدپرویزمشرف کو عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دیں گے پاکستان کے روشن مستقبل کی طرح ہمیں اپنے قائدپرویزمشرف کی زندگی بھی بہت عزیز ہے اسلام آبادکچہری میں ہونیوالے سانحہ نے ہمارے تحفظات پرمہرثبت کردی حکمران امن اورافہام وتفہیم کاراستہ چھوڑکرانتقام کی تاریک راہوں پرچل رہے ہیںحکمرانوں اوران کے بچوں کے سواآج کوئی شخص اورشہردہشت گردی سے محفوظ نہیں اپنے ایک بیان میں چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے نتیجہ میں پاکستان کوایک طرف دہشت گردی جبکہ دوسری طرف بھارت کی طرف سے میڈیاٹرائل کاسامنا ہے حکمرانوں کا دشمن ملک کے آگے اپناسر جھکاناانتہائی شرمناک ہے پرویز مشرف نے پاکستانیوں کے اندرسراٹھاکرجینے کی صلاحیت پیداکی جبکہ موجودہ حکمران عوام کے گلے میں غلامی کاطوق پہناناچاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کمزور اورناکام حکومت کوپانچ سال پورے کرنے کی مہلت نہیں دی جاسکتی ،ملک اوراپنے بچوں کو بچانے کیلئے عوام اٹھ کھڑے ہوں لگتا ہے پرویز مشرف کی سبکدوشی کے ساتھ ہی ملک سے آئین اورقانون کی حکمرانی کادورختم ہوگیا ۔