مذاکرات پر حکومتی پالیسی روز روشن کی طرح عیاں ہے،عرفان دولتانہ

مذاکرات پر حکومتی پالیسی روز روشن کی طرح عیاں ہے،عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لےگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مذاکرات پر حکومت نہیں بلکہ دوغلی پالیسی رکھنے والی جماعتیں اور دوہرے معیار اپنانے والے کنفیوژن کا شکار ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاحکومت کو کنفیوژن کا طعنہ دینے والے قوم کو کنفیوژ رکھنا چاہتے ہیں حکومت کی پالیسی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جو مذاکرات آئین کے دائرے میں کرنا چاہیے اسے کھلے دل کے ساتھ سنا جائے اور جو غیر آئینی مطالبہ کرے یا ہتھیار ترک نہ کرے اس سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی نہیں قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔