یوتھ فیسٹیول پر اربوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں،انجینئر یاسر گیلانی
لاہور(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اربوں روپے عوام کی فلاح و بہبود پر لگانے کی بجائے یوتھ فیسٹول پر ضائع کر رہی ہے اگر قوم کایہی پیسہ ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور سکولوں کی حالت بہتر کرنے کی طرف لگایا جاتا تو عوام کا معیار زندگی بہتر ہوتا لیکن حکومت کو ان باتوں کی کوئی پرواہ ہی نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، میاں اقبال حمید، چوہدری اسحاق نمبردار، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، عاصم ریاض، عمر دراز سندھو اور ندیم مبشر کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران صرف اپنی عیاشیوں میں مست ہیں عوام کی کسی کو فکر نہیں۔