حکومت پاک،ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے میں سنجیدہ نہیں،احمد سعید

حکومت پاک،ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے میں سنجیدہ نہیں،احمد سعید

لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے میں سنجیدہ نہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان،ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ سابق صدر آصف علی زرداری کا ایک تاریخی کارنامہ تھا۔ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کو سفارتی، سیاسی اورمعاشی فوائد اتنے ہوتے جس کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بیرونی دباﺅ کو قبول کر لیا ہے جس کی وجہ سے اس منصوبے کو مکمل نہیں کر رہی، انہوں نے کہا کہ

عوامی مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے لیکن موجودہ حکومت دس ماہ میں کسی محاز پر کوئی واضح پالیسی نہیں اپنا سکی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4