اردومیڈیم نظام تعلیم رائج کرنے کا فیصلہ خوش آئندہے،ڈاکٹر صدف علی
لاہور ( پ ر) ادارہ قو می تشخص کے صدرڈاکٹر صدف علی نے پنجا ب کے سر کاری تعلیمی اداروں میں رائج انگلش میڈیم کے خاتمہ کا خیر مقدم کیا ہے جس کے مطا بق پہلے مرحلہ میں یکم اپریل سے نئے تعلیمی سا ل کے آ غاز میں میں پہلی سے تیسری جماعت تک اردو میڈیم جبکہ چہارم اور پنجم کو فی الحال انگلش میڈیم میں ہی تعلیم دی جا ئیگی جبکہ 2015سے پرائمری تک تمام کلا سز کو اردو میڈیم کر دیا جائیگا ۔ادارہ قو می تشخص کے صدر نے کہا کہ 2010 میں جب یہ فیصلہ کیا گیا تھا اسی وقت ہی ہمارے ادارہ نے اس فیصلہ پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا تھا مگر ہماری ضدی بیور و کریسی ہمیشہ نتائج کی پر واہ کیے بغیر فیصلے کرتی ہے ‘ انہیں اس وقت بھی اس خدشہ سے آ گاہ کیا گیا تھا کہ انگلش میڈیم کے نتا ئج کبھی بہتر نہیں آئیں گے۔