سابق شوہر بچوں سے ملنے نہیں دیتا،خاتون عدالت پہنچ گئی

سابق شوہر بچوں سے ملنے نہیں دیتا،خاتون عدالت پہنچ گئی

لاہور (اپنے نمائندے سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عبدالقیوم خان نے سابق شوہر کے خلاف بچوں کو محبوس رکھنے اور ماں سے ملاقات نہ کروانے پردائر خاتون کی جانب سے درخواست پر8 مارچ کے روز فریقین کو عدالت میں طلب کرلیا ہے استغاثہ کے مطابق بشریٰ بی بی نامی خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ1992 ءکے دوران سائلہ کی مصطفی آباد کے اعجاز سے شادی ہوئی جس سے دو بچے پیدا ہوئے جن میں 15 سالہ لقمان اعجاز اور چھ سالہ سلمان اعجاز ہیں تاہم ہم میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے16 جولائی2012 کو ہم نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی اور سائلہ کے شوہر نے طلاق دے دی اس موقع پر اس نے سائلہ کو تسلی دی کہ وہ بچوں کو اس سے ملنے پر پابندی نہیں لگائے گا مگر وہ بچوں کو سائلہ سے ملنے نہیں دیتا

مزید : میٹروپولیٹن 4