یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز کا وفد ضیاءاللہ چوھدری کی قیادت میں ترکی روانہ

یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز کا وفد ضیاءاللہ چوھدری کی قیادت میں ترکی روانہ

لاہور(بزنس رپورٹر) پاکستان میں موٹر سائیکل سازی کے معیاری ادارے یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمایاں ڈیلرز کا ایک وفد ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز ضیاءاللہ چودھری کی قیادت میں سات روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز کے ملک بھر میں موجود ڈیلرز میں سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منتخب ڈیلرز کا ایک وفد ضیاءاللہ چودھری کی قیادت میں ترکی روانہ ہوا، جہاں روز پاک ترک تجارت کے فروغ کے مواقع کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کاروباری برادری کے نمایاں افراد سے ملاقاتیں کرے گا علاوہ ازیں وفد کے ارکان ترکی کے تفریحی اور تاریخی مقامات کا دورہ بھی کرینگے۔

مزید : کامرس