چیف سیکرٹری کا تمام محکموں کے سیکرٹریز کو دفاتر کے اندر کھلی کچہریاں لگانے کا حکم

چیف سیکرٹری کا تمام محکموں کے سیکرٹریز کو دفاتر کے اندر کھلی کچہریاں لگانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر ) چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ نے سرکاری اداروں میں پبلک ڈلیوری سروس بہتر بنانے کیلئے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو دفاتر کے اندر کھلی کچہریاں لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس ضمن میں تمام سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹریز روزانہ صبح 8سے 9بجے تک ایک گھنٹہ اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں وہ سائلین کے مسائل کو سنیں گے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کریں گے۔ متعلقہ محکمے کے سیکرٹری کی عدم موجودگی کے دوران ان کی طرف سے نامزد سرکاری کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنیں گے۔ یہ فیصلہ سرکاری اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کے پیش نظر کیا گیا ہے
کچہریاں لگانے کا حکم

مزید :

صفحہ آخر -