سابق صدرزرداری کے خلاف نیب ریفرنسوں میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسسز میں بریت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسسز میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں بیان دیا کہ وکلا کی ہڑتال کے باعث دلائل نہیں سکتا۔عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔عدالت پولو گراونڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ محفوظ کر چکی ہے۔ایس جی ایس، کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر کیس میں دلائل باقی ہیں۔
سماعت ملتوی