سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں،ظہیر الدین

سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں،ظہیر الدین
سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں،ظہیر الدین

  

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ ہم ایک ایسے بدبخت دور سے گزر رہے ہیں جس میں والدین کو اپنے ہاتھوں سے اپنے بچوں کے گلے گھونٹنے پر مجبور کر دیا گیا ،مہنگائی ، لاقانونیت اور بے انصافی نے سماجی ڈھانچہ تباہ کردیا ، جب تک لواحقین لاش گورنر ہاﺅس یا وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے نہ رکھیں ، تب تک قتل کی ایف آئی آردرج نہیں ہوتی، ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہوتے تو مجبور اور دکھی عوام پریس کلبوں، مال روڈ، اخبارات کے دفاتر کے باہر دھرنے اور دہائی نہ دے رہے ہوتے،سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں، جس کی وجہ سے جمہوری اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے ،وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ہاﺅس میں یوتھ ونگ پنجاب کے صدرچوہدری ذوالفقار پپن، سابق ایم پی اے انجینئر شہزاد الہٰی ، ایم ایس ایف کے صدر سہیل چیمہ کی قیادت میں آنے والے عہدیداروں ، کارکنوں کے وفود سے بات چیت کررہے تھے ، چودھری ظہیر الدین خاں نے کہا کہ آج پنجاب کا ہر ذی شعور شہری گواہی دے رہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کا دور عوامی مسائل کے حل،وسائل کی منصفانہ تقسیم اورفلاحی منصوبوں کے اجراءکے اعتبار سے ایک یاد گار اور مثالی دو ر تھا ۔

ظہیرالدین

مزید : صفحہ آخر