جمشید دستی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش، الزامات سے متعلق بیان ریکارڈ کرایا

جمشید دستی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش، الزامات سے متعلق بیان ریکارڈ کرایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این)رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق اپنا بیان پارلیمانی کمیٹی کے سامنے جمع کرا دیا ہے جبکہ کمیٹی نے آئندہ سماعت پر 11مار چ کو ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز کو طلب کر لیا اور اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مانگ لی ۔طلب کر لی ہے۔جمعرات کو شیخ روحیل اصغرکی صدارت میں پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں جمشید دستی پیش ہوئے اور انہوں نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔ اجلاس کے بعد شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ ویڈیو پارلیمنٹ لاجز کی ہی ہے تاہم جمشید دستی نے کسی پارلیمینٹرین کا نام نہیں لیا۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس گیارہ مارچ کو طلب کیا ہے جس میں ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز کو طلب کیا ہے۔شیخ روحیل کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی طلب کی ہے ۔
دستی پیش

مزید :

صفحہ آخر -