آرمی کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس آج ہو گی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس آج ہو گی۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز اور فارمیشن کمانڈرز شرکت کریں گے، کانفرنس میں ملکی سلامتی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، طالبان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔کور کمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور داخلی و خارجی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
کور کمانڈر کانفرنس