وزیر اعظم سے پیر پگاڑا کی ملاقات دونوںلیگی دھڑوںکو متحد کرنے پر اتفاق

وزیر اعظم سے پیر پگاڑا کی ملاقات دونوںلیگی دھڑوںکو متحد کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مسلم لیگ (فنکشنل ) کے سربراہ و حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگاڑا نے جاتی امراءرائےونڈ میں ملاقات کی جس میں لیگی دھڑوںکو متحد کرنے پر اتفاق ہوا ہے ،ملاقات میں ملک کی مجموعی خصوصاً کراچی کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک کا امن کراچی کے امن سے منسلک ہے ۔ کراچی میں قیام امن کےلئے حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پیچیدہ ہیں لیکن امن کی جانب مثبت پیشرفت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی معاملات بھی زیر بحث آئے اور دونوں رہنماﺅں نے لیگی دھڑوں کے اتحاد پر اتفاق کیا ۔ پیر پگاڑا 14مارچ سے اندرون سندھ کا دورہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔ملاقات میں دونوں طرف سے رہنما بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جاتی امراءمیں احمد البراک کی قیادت میں ترکی کے سرمایہ کاری وفد نے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ترک اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو مختلف اہم معاملات پر وزیر اعظم اور تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

مزید :

صفحہ اول -