پریٹوریا، پاکستانی ہائی کمشنر نجم ا لثاقب کی صدر جیکب سے ملاقات،اسناد تقرر پیش کیں
جوہانسبرگ )ندیم شبیر سے( جنوبی افریقہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نجم ا لثاقب نے پریٹوریا میں صدر جیکب زوما کو اپنے کاغذات تقرر پیش کئے، صدر زوما نے نجم الثاقب کا اپنے آفس میں گرمجوشی سے استقبال کیا اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستانی ہائی کمشنرنے صدر زوما کو صدر ممنو ن حسین اور وزیر اعظم کے پیغامات بھی پہنچائے۔ دونوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہت بنانے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔جنوبی افریقہ کے صدر نے نیلسن منڈیلا کا ذکر کرتے ہوئے انکی آخری رسومات میں صدر ممنو ن حسین کی شرکت پراظہار تشکر بھی کیا۔